Categories
Breaking news

مریم نواز نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر کیا کہا؟

جاوید لطیف کی ضمانت ہو گئی الحمدللہ ،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید لطیف کی ضمانت ہو گئی، الحمدللّٰہ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تکلیف اور مشکل تو آئی مگر ان کا سیاسی قد بہت بڑھ گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو حق گوئی اور بہادری ہی نسخہ ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے رہائی کے لیے جاوید لطیف کو دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیان دینے کا مقدمہ ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت نے آج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ایک روز قبل بھی جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر کل چار سماعتیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ ریاست مخالف بیان دینے پر جاوید لطیف کو 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *