Categories
Breaking news

مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن(ر) محمد صفدر کو اہم مشورہ دیدیا

Advertisement
مریم نوازنے اپنے شوہر کیپٹن(ر) محمد صفدر کو اہم مشورہ دیدیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک اہم مشورہ دیدیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے شوہر کے گزشتہ روز کے سابق آصف علی زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر انہیں مشورہ دیا۔

انہوں نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو مشورہ دیا کہ وہ داماد ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروالیں۔

صحافی نے مریم نواز سے اس ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ سے متعلق بھی استفسار کیا۔

صحافی کو جواب دیتے ہوئے ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ میں عمر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نےآصف علی زرداری سے متعلق چٹکلا چھوڑا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کے داماد آصف علی زرداری دامادوں کی ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین ہیں اور میں خود اس کا جنرل سیکریٹری ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *