Categories
Breaking news

مریم نواز مردان پہنچ گئیں، مولانا راستے میں

مریم مردان پہنچ گئیں، مولانا راستے میں

حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم

Advertisement
) کے آج مردان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپہنچ گئیں جبکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ راستے میں ہے۔

مریم نواز کا قافلہ بخشالی انٹر چینج پار کر کے مردان شہر میں داخل ہو گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

اس سے قبل مریم نوازکاقافلہ کرنل شیرخان انٹرچینج رکے بغیرآگے نکل گیا تھا، پارٹی قائدین کا کہنا تھا کہ پروٹوکول عملہ کی غلطی سے قافلہ مردان انٹرچینج کی طرف چلاگیا۔

مردان میں PDM کی ریلی اور جلسے کی تیاریاں عروج پر

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ہونے والی ریلی اور جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

جس کے بعد مریم نواز کا قافلہ مردان انٹرچینج سے دوبارہ کرنل شیرخان انٹرچینج پہنچا، اس موقع پر مریم نواز نے گاڑی سے باہر آ کر ہاتھ ہلایا اور کارکنوں کا جذبہ بڑھایا۔

مردان میں ریلی کی اجازت نہ دینے پر حیرت نہیں، نون لیگی رہنما

مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان کہتے ہیں کہ مردان میں پی ڈی ایم کو ریلی کی اجازت نہ دینے پر حیرت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ مردان کے جلسے میں شرکت کے لیے سخا کوٹ سے روانہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ اور جنرل سیکریٹری مولانا سلمان تاثیر خان بھی ریلی میں شریک ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کا قافلہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں گجو خان کے مقام سے مردان میں داخل ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *