Categories
Breaking news

مریم نواز ضمانت پر ہیں اور ججز پر حملے کر رہی ہیں: شیریں مزاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتیں، وہ ضمانت پر ہیں اور ججز پر حملے کر رہی ہیں۔

شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز چیخ و پکار کر رہی ہیں کہ وہ کرو جو میں کہہ رہی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کو پیغام ہے کہ عوام کے لیے اب فیصلہ کر لیں، 3 ماہ میں پاکستان کا برا حشر کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکا کی فورس آنے کے بعد ہوش آئے گا کیا؟ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہو گیا ہے، ان کے پاس عوامی طاقت بھی نہیں اور نہ پنجاب میں حکومت کرنے کا جواز ہے۔

ملک میں جمہوریت بحالی کی لہر اُٹھ چکی ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت بحالی کی لہر اُٹھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بھارت سے دوستیاں ہیں، بزنس ہیں، انہوں نے ملک کو برباد کر دیا اور نیوٹرل اب بھی ان کے پیچھے ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا ہے کہ قوم کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ عمران خان کو سپورٹ کریں گے یا ان چوروں کو۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے جو حشر کر رہے ہیں وہ آپ کو نظر نہیں آ رہا، البتہ قوم کو نظر آ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *