Categories
Breaking news

مریم نواز آج لاہور کے شہریوں کو 13 دسمبر کی دعوت دینے کیلئے نکلیں گی: مریم اورنگزیب

Advertisement
مریم نواز آج لاہور کے شہریوں کو 13 دسمبر کی دعوت دینے کیلئے نکلیں گی: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف آج لاہور کے شہریوں کو 13 دسمبر کی دعوت دینے کیلئے خود نکلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی، وہ شہریوں کو 13دسمبر کے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے براہ راست دعوت دیں گی۔

Table of Contents

x
Advertisement

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز ہچکولے کھاتی حکومت کو آخری دھکا دینے کے لئے عوام کو پیغام دیں گی، آج پہلا مرحلہ ہے ، دوسرا مرحلہ دس دسمبر کو ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ بھی ہوگا، کرسیاں بھی لگیں گی ہر شخص کو اس ٹولے کیخلاف نکلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز کی ریلی قائداعظم انٹر چینج سے شروع ہو گی ،وہ داروغہ والا، شالیمار چوک، کپ سٹور، چمڑا منڈی، پاک نگر،وسن پورہ، تاج پورہ اورشاد باغ سے ہوتی ہوئی ٹوکے والا چوک پہنچیں گی۔

مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ مریم نواز عوام کو ووٹ، آٹا، چینی، بجلی اور گیس چوروں اور بدترین مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔

مریم نواز کو بلوچی جوڑا دینے والی خاتون کون؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بلوچی طرز کا لباس زیب تن کیا اور لباس دینے والی خاتون کی مشکور بھی دکھائی دیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز لوگوں کو کشمیر کے سودے کےحوالے سے بھی بتائیں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جس کانوٹس لیتےہیں اسکا بیڑہ غرق ہوجاتا ہے، عمران خان کیخلاف کارروائی کرتے ہیں وہ ہیرو بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز،کرسیاں دینے والوں کو ڈرایا جارہا ہے، نہ ٹرانسپورٹرز ڈریں گے، نہ کرسیاں دینے والے، تمام لوگ سیاسی ایونٹس میں ماسک پہن کر آئیں اور اپنا خیال رکھیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ ماسک کورونا 19 سے بچائے گا، کورونا 18 سے نجات کیلئے عوام جلسوں میں عوام آئیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ جب وزیر اعظم منہ پر ہاتھ رکھ کر دھمکی دے تو پھر کیا رہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے ہمیشہ آمرانہ سوچ کامقابلہ کیا، آپ کے ڈرنے کاوقت ہواچاہتا ہے، جو عوام کے ووٹوں سے آتا ہے وہ عوام کو ریلیف دیتا ہے، دن رات عوام کاسوچتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو ایک کروڑ نوکریوں کی باتیں تو کرتا ہے لیکن ایک نوکری بھی نہیں دیتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *