پاکستان تحریکِ اسلامی (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کیئے جانے والے احتجاج میں شرکت کرنے کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز روانہ ہو گئیں۔
مریم نواز مری سے اسلام آباد روانہ ہوئی ہیں، وہ پہلے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچیں گی۔
Table of Contents
x
Advertisement
پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر جمع ہو کر ان کی قیادت میں ایک ساتھ شاہرہ دستورکے لیے روانہ ہوں گے۔
ادھر احتجاج کے لیے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکن الیکشن کمیشن کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے۔

PDM کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاج کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا قافلہ نوشہرہ کے رشکئی انٹر چینج سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔
خیبر پختون خوا سے جے یو آئی ف اور مسلم لیگ نون کی ریلیوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے، یہ ریلیاں موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہو رہی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی مل پور سے روانہ ہوئی جس کی قیادت پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری اور فیصل کریم کنڈی کر رہے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی قیادت میں خواتین کی ریلی نواز شریف پارک پہنچ گئی جہاں کارکنوں نے شرکاء کا استقبال کیا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم رہنماؤں کے خطاب کے سلسلے میں کنٹینر کشمیر چوک پہنچا دیا گیا ہے۔
ادھر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاج کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ اس ضمن میں وزارتِ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
کنٹرول روم میں امن و امان کی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے
- حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، شبلی فراز
- پی ڈی ایم کا آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان
تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں 1800 سے زائد پولیس جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ریلی کے شرکاء کی طرف سے قانون شکنی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ادھر آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کر کے سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
PDM کا احتجاج، شیخ رشید کا کنٹرول روم کا دورہ
وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے، ان کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔
-
آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی: مراد سعید
وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کہتے ہیں کہ آج قوم اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 11 ہزار 55 ہو گئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 55 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہو چکی ہے۔
-
اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا، چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا کیونکہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا ہے، اب ادارے آزاد ہیں۔
-
عذیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ
کراچی کے جیل کمپلیکس میں واقع انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، شبلی فراز
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی۔
-
سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے: حافظ نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو بھی صوبے کا حصہ سمجھے۔
-
کراچی: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہنے کا امکان
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
-
اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں، یہ عوام میں ایکسپوز ہوچکےہیں.
-
PPP وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہے: شاہ محمود قریشی
وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہے۔
-
چاہتے ہیں PTI سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ جلد آ جائے، احسن اقبال
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے متعلق فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد آ جائے۔
-
وزیرِاعظم عمران خان کی پٹرول بحران پر رپورٹ کابینہ میں لانے کی ہدایت
وفاقی وزراء کی کمیٹی نے پٹرول کے بحران کے ذمے داروں کی سفارشات وزیرِاعظم عمران خان کو بھیج دی ہیں۔
-
تعلیم کی ابتر صورتِحال، سندھ ہائیکورٹ پروفیسرز پر برہم
سندھ ہائی کورٹ سندھ نے پروفیسرز اور اساتذہ کو ترقی نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران صوبے میں تعلیم کی ابتر صورتِ حال پر پروفیسرز پر اظہارِ برہمی کی ہے۔
-
کراچی: فائر بریگیڈ کی ہیلپ لائن تاحال خراب
کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کی ہنگامی ہیلپ لائن اور مرکزی کنٹرول آفس کے لینڈ لائن نمبرز خراب ہونے سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کا فائر بریگیڈ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
-
PDM کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاج کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
-
کراچی: وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان بہادر آباد سے گرفتار
کراچی کے علاقے فیروز آباد کی پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا، مقابلے کے دوران 4 ملزم زخمی بھی ہوئے ہیں۔