پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر ن لیگی صدر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کا ٹرک لےکر لاپتہ ہیں، روزانہ سماعت کی درخواست کرنے والے 16 ماہ گزرنے کے باوجود انویسٹی گیشن رپورٹ جمع نہیں کرواسکے۔
Table of Contents
نواز شریف واقعی شریف ہوتے تو خود واپس آجاتے ،شہزاد اکبر
کراچی مشیر برائے داخلہ و احتساب ،شہزاد اکبرنے کہا…
ترجمان ن لیگ نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ’ثبوت‘ سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے شاید، نہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر آئے نہ ثبوتوں کے ٹرک آئے اور نہ ثبوتوں کے صندوق پہنچے۔
انہوں نے طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ کہاں ہیں ثبوتوں کے وہ صندوق جو آج پیش ہونے تھے؟ 16 ماہ گزر گئے، ایف آئی اے کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی، ثبوت کب پیش کریں گے؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے۔
لندن میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ نہیں بنا: شہزاد اکبر
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ لندن میں بنایا ہی نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے عمران خان کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا، نیب کے 58 والیمز نے گواہی دی کہ ایک دھیلے کی کرپشن، کک بیک، اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا، 12 ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی، اب ایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں کر پارہی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ: ملزمان کے فرار کا ڈیجیٹل میپ تیار، پولیس
تحقیقات سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ جیو فینسنگ کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ موبائل نمبرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
-
اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سامنے آئیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کو دیر سے سنجیدہ لیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
-
سندھ میں 101 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق، محکمہ صحت
بیرون ملک سے آنے والے 21 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جبکہ 9 افراد ایسے ہیں جن کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، محکمہ صحت سندھ
-
وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دوروں پر صرف متعلقہ لوگ ساتھ گئے، علی محمد خان
سینیٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم نے اپنے دور میں ابھی تک کتنے ممالک کے دورے کیے؟
-
قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے اور کوئی نہیں، چیف جسٹس
عدالت اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے، دونوں قانون کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے ہیں، جسٹس گلزار احمد
-
ماضی میں جنہیں کراچی کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا سودا کیا: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں کو اس شہر کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا سودا کیا۔
-
کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
-
لاہور: کبوتر چوری کے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج، احاطۂ عدالت سے گرفتار
لاہور ہائی کورٹ نے 6 لاکھ روپے کے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
-
بلاول بھٹو کی 5 سالہ ٹیکس ادائیگی تفصیلات جاری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کی مکمل 5 سالہ تفصیلات جاری دی گئی ہیں
-
پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ رپورٹ کے نکات
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی رپورٹ کے نکات سامنے آ گئے۔
-
کراچی: مدینہ مسجد مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے طارق روڈ کی مدینہ مسجد مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
-
چترال : امریکی شہری نے مارخور کا شکار کتنے میں کیا ؟
چترال کے علاقے طوشی شا شا کنزروینسی کے مقام پر امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دے کر مارخور کا شکار کیا۔
-
موٹر وے پر بارش: پولیس کی شہریوں کیلئے ہدایت
موٹر وے ایم 2، پشاور تا کوٹ مومن، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرا اور ای 35 برہان سے تھاکوٹ تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
-
حبسِ بےجا کیس: عارف گل سپریم کورٹ میں پیش
حبسِ بےجا کیس میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم عارف گل کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
-
وجیہہ سواتی قتل کیس :6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت نے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔