Categories
Breaking news

مریم اورنگزیب نے بجٹ کو ’زکوٹا جن کا بجٹ‘ قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے بجٹ کو ’زکوٹا جن کا بجٹ‘ قرار دے دیا

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجٹ کو زکوٹا جن کا بجٹ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا زکوٹا جن چینی، آٹا، دوا کھا گیا، اسی جن نے پارلیمان پر حملہ کیا، صحافیوں پر گولیاں چلائیں، زکوٹا جن بچے کُچے نظام کی ہڈیاں چبارہا ہے، انا کا جن نظام کو چلنے نہیں دیتا۔

مریم نواز کا ’خاص گلاس‘ توجہ کا مرکز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھ میں پی ڈی ایم جلسوں کے دوران ہاتھ میں پکڑا ایک مخصوس گلاس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زکوٹا جن نے سرکاری میڈیکل بلز پر ٹیکس لگا دیا، زکوٹا جن نےدودھ دہی پر ٹیکس لگادیا ، پیٹرول پر لیوی لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ، جھوٹے، نااہل اور نالائق نہیں، یہ سب زکوٹا جن کے کمالات ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس کا چیئرمین نہیں لگ سکا، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کا چیئرمین نہیں لگ سکا، نیشنل کمیشن فار ویمن رائٹس کا چیئرمن نہیں لگ سکا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتساب کی بدبودار چھلنی سے گزر رہی ہے، شہباز شریف کا کیس ایف آئی اے میں جانا نیب کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *