Categories
Breaking news

مریم انصاری کے شوہر اویس خان کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو مقبول

Advertisement
Advertisement

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق وکٹ کیپر معین خان کے بڑے بیٹے اور اداکارہ مریم انصاری کے شوہر اویس خان کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اویس خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جو اُنہوں نے اپنے نکاح کے دن بنائی تھی۔مذکورہ ٹک ٹاک ویڈیو میں ٹرانسفارمیشن کی مہارت بخوبی انداز میں دکھائی گئی یعنی ویڈیو کا مرکزی کردار چُٹکی بجاتے ہی دوسرے لباس میں آجاتا ہے۔اویس خان کی یہ ویڈیو کسی گانے پر نہیں بلکہ میوزک پر بنائی گئی جس میں وہ پہلے صوفے پر بیٹھے ہوتے ہیں اور پھر جیسے وہ جوتا پہنتے ہیں تو اُن کا لباس تبدیل ہوجاتا ہے۔معین خان کے بیٹے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے یہ ٹک ٹاک ویڈیو صرف تفریح کے لیے بنائی تھی۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’یہ میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے، میں نے اس سے قبل کبھی ٹک ٹاک نہیں بنائی۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *