Categories
Breaking news

مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹرکو بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی

مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹرکو بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی

آسٹریا کی عدالت نے ایک مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹر پر بھاری جرمانہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں آسٹریا کے ایک اسپتال کے عملےکی غفلت کے باعث ضعیف العمر شخص کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

82 سالہ مریض کی ایک بیماری کی وجہ سے بائیں ٹانگ کاٹی جانی تھی لیکن ڈاکٹر نے غلطی سے دائیں ٹانگ کاٹ ڈالی اور غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب ٹانگ کی پٹی تبدیل کی جارہی تھی۔
اس کیس کا فیصلہ آسٹریا کی مقامی عدالت نے گذشتہ روز سنایا ہے جس میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر (سرجن) کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 2700 یورو (5 لاکھ 36 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت میں مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی متاثرہ مریض چل بسا تھا اس لیے عدالت نے اس کی بیوہ کو بھی 5 ہزار یورو (تقریباً 10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دیا ہے۔

خاتون ڈاکٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی اور انہیں نہیں معلوم یہ کیسے ہوئی، شاید اس کی وجہ آپریشن تھیٹر میں چین آف کمانڈ کی خرابی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.