Categories
Breaking news

مریضہ میں علامات سے لگ رہا ہے کہ اومی کرون ہے: وزیرِ صحت سندھ

مریضہ میں علامات سے لگ رہا ہے کہ اومی کرون ہے: وزیرِ صحت سندھ

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ مریضہ میں وائرس کی علامات سے لگ رہا ہے کہ یہ اومی کرون ہے۔

اومی کرون وائرس کی صورتِ حال کے حوالے سے جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، جبکہ اس میں اموات کا تناسب کم ہے۔

کراچی میں اومی کرون پھیلنے کا خدشہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جس کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، جبکہ ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

سندھ کی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے آنے والی رپورٹس کے مطابق وائرس کی اس قسم سے زیادہ اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے، وائرس کی کسی بھی قسم سے بچنے کا بہترین حل ویکسینیشن کروانا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ویکسین نہ کروانے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اومی کرون کی مشتبہ مریضہ ویکسینیٹڈ نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسین کے دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں، بیماری کی کسی بھی قسم سے بچنے کے لیے احتیاط اور ٹیکے لگوانا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے نجی اسپتال میں خاتون میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *