Categories
Breaking news

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا محرم الحرام 1444ہجری کے چاند کیلئے اجلاس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا محرم الحرام 1444ہجری کے چاند کیلئے اجلاس

محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ہے۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات اور دیگر معاون اداروں کے ذمے داران بھی شریک ہیں۔

دوسری جانب رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہورہے ہیں، وزارت مذہبی امور کے دفتر میں بھی زونل کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔

پنجاب میں زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں جاری ہے، نئے اسلامی سال کے آغاز کا حتمی اعلان چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *