Categories
Breaking news

مرعوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے درخواستِ ضمانت دائر کر دی

دانیہ شاہ —فائل فوٹو
دانیہ شاہ —فائل فوٹو

مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔

کراچی کی مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دانیہ شاہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ایف آئی نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

دانیہ ملک کی گرفتاری پر بشریٰ اقبال نے کیا کہا؟

میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، دانیہ شاہ…

اس دوران دانیہ شاہ کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی، ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات کے دانیہ کو گرفتار کیا ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمے کو 20 دسمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

عون چوہدری نے شہباز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچا دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ان کے مشیرِ سیاحت و کھیل عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی اور بیٹے نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے دانیہ شاہ کو گزشتہ ہفتے لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *