
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مرشد اور چیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ آج کل تو ہر طرف مرشداور مرید کی کہانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈیلی میل والے معاملے میں سرخرو ہوئے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی بھی شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔
ن لیگی رہنما نے استفسار کیا کہ عمران خان نے اپنے خلاف الزامات پر فنانشل ٹائمز پر کیس کیوں نہیں کیا؟ آپ نے تو عدالت جانے کا کہا تھا، کیوں نہیں عدالتے لے جاتے؟
ان کا کہنا تھا کہ آپ عدالت لے کر نہیں جائیں گے، آپ کا دامن شہباز شریف کی طرح صاف نہیں، آپ کا دامن داغدار ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جتنے پیسوں میں شہباز شریف نے چار میٹرو بنائیں آپ نے ایک نہیں بنائی، عمران خان کو توشہ خانہ سمیت دیگر بدعنوانیوں کا جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، یہ اقتدار کےلیے بلیک میلنگ سمیت ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس ایسے بڑھا جیسے خلا میں راکٹ جاتا ہے، احسن اقبال
گورننس انوویشن لیب کے افتتاح پر انہوں نے کہا کہ یہ سہولت 2018 میں تیار کی تھی لیکن حکومت کی تبدیلی سے منصوبہ رہ گیا۔
-
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، JIT نے فیصل واؤڈا کو طلب کر لیا
وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنی جے آئی ٹی نے تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔
-
دھیلا ہوتا کیا ہے بھائی؟ وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکمراں جماعت پر شدید طنز
وزیر اعلیٰ پنجاب چودہری پرویز الہی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
-
دیکھنا یہ ہے کہ ڈیلی میل سے غلطی کس نے کروائی: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخہ رانا ثناء اللّٰہ کا ڈیلی میل کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے معافی مانگنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس تمام معاملے میں دیکھنا یہ ہے کہ ڈیلی میل سے غلطی کس نے کروائی۔
-
شراب کا لائسنس دینے کے مقدمے میں عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا
شراب کا لائسنس دینے کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا۔
-
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے تک KP اسمبلی نہیں توڑیں گے: بیرسٹر سیف
خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے تک خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی۔
-
مبینہ بیٹی ٹیریان کی معلومات چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست، تحریری حکم جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کی معلومات چھپانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
-
انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر عمران خان کا خصوصی پیغام
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ’انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے‘ پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
-
سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا۔
-
شاہد خاقان عباسی کا برطانوی اخبار کی معافی کا خیرمقدم
رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ عمران خان جھوٹا ہے، ثابت ہوا کہ شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی۔
-
صوبوں کو دیے گئے اختیارات پر عملدرآمد میں کمی ہے: مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات پر عمل درآمد میں کمی ہے۔
-
ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس، نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کر لیا۔
-
رمضان شوگر ملز کو NOC جاری کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
-
سیف الرحمٰن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا۔
-
عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہتکِ عزت کے دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
-
پیپلز پارٹی سے MQM بذریعہ سیف الرحمٰن روابط مضبوط کر رہی ہے: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن کے ذریعے پیپلز پارٹی سے اپنے روابط مضبوط کر رہی ہے۔