
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ سندھ اور بلوچستان کی آبادی کو مردم شماری میں کم دکھایا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ افسوس ہے مردم شماری کے معاملے پر پی ٹی آئی کی حکومت خود انصاف نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پراپر پلاننگ کے لیے شہریوں کے اعداد و شمار ضروری ہیں، درست اعداد و شمار نہیں ہوں گے تو عوام کے مسائل کیسے حل ہوسکتے ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر چوبیسویں آئینی ترمیم کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کو ہر 90 روز میں ملنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا، ہم نے نومبر 2020ء کے اجلاس میں کمیٹی بناکر سفارشات لینے کا کہا تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ان سفارشات میں ہماری حکومت کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی، بعد میں وزیراعظم عمران خان نے اکیلے سفارشات طے کرکے کابینہ سے منظوری لی۔
انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اسپتال جب سندھ حکومت کو ملا تو صرف ایک اسپتال تھا، صوبائی حکومت نے اس کو خود مختاری دی اور اس کی شاخیں مختلف اضلاع میں کھولیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کے تین اسپتالوں کا معاملہ وزیراعلیٰ سندھ اٹھائیں گے، جے پی ایم سی میں کینسر کے مریضوں کا سائبر نائف سہولت پرعلاج کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2012 سے لے کر آج تک 13 ہزار 75 مریضوں کا علاج سائبر نائف کے ذریعے علاج کیا گیا، ان میں سے 48 فیصد مریض سندھ کے اور باقی دیگر شہروں کے تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
وزیراعظم نے تسلیم کیا پنجاب کے پی سے آگے تھا،احسن اقبال
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپ نے وسیم اکرم پلس کو لگا کر پنجاب کو پیچھے دھکیلا۔
-
لاہور: فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے فراڈ کیس کے ملزم مراد ارشد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔
-
این اے 75 کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ڈی پی او سیالکوٹ
عبدالغفار قیصرانی حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگا دیئے گئےہیں۔
-
عمران خان کی فطرت ہے وہ اپنے ہر محسن کو ڈنک مارتے ہیں، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کوفطرتاً محسن کش انسان قرار دے دیا۔
-
پی ٹی آئی کے بعض ارکان اسمبلی کا جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان
شوگر ملز میں جعلی بنک اکاؤنٹس کے معاملے پر تحریک انصاف کے کئی ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
-
پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اندرون ملک سیاحت كو فروغ دینے اور مسافروں کی سہولت کے لئے شمالی علاقہ جات کے لئے مزید پروازیں چلا رہی ہے ۔
-
بلاول بھٹو بانی پی ڈی ایم ہیں، ہم کسی کو جوابدہ نہیں، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن اتحاد( پی ڈی ایم) کے بانی ہیں، پیپلز پارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ۔
-
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاونٹس منجمد کردیے
مبینہ سٹہ بازی میں ملوث جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین کے اکاؤنٹ بھی فارنزک آڈٹ کے لیے منجمد کردیے گئے ہیں۔ دونوں ملازمین مبینہ سٹہ بازخرم شہزاد کیساتھ چینی کی قیمت پرسٹہ میں ملوث تھے۔
-
شوکت ترین کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔
-
جہانگیر ترین PTI کا حصہ ہیں: فردوس عاشق اعوان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ جہانگیر ترین تحریکِ انصاف کا حصہ ہیں وہ کہیں نہیں جا رہے۔
-
فیصلے شرعی اصولوں کے مطابق اور شہادتوں پر کیے جائیں گے، چیرمین رویت ہلال کمیٹی
مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ فیصلے شرعی اصولوں کے مطابق اور شہادتوں پر کیے جائیں گے ۔
-
نون لیگ خود استعفے نہ دیکر ملبہ PP پر گرانا چاہتی: یوسف رضا گیلانی
سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی۔
-
شہزاد اکبر کا جہانگیر ترین کو شکوے کا جواب
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے دیا۔
-
دادی کا ماں بن کرفراڈ کیس، بچی کو ماں کی تحویل میں دینے کا حکم
-
پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا
-
سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے، اسکولزایسوسی ایشنز
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے۔