Categories
Breaking news

مرحوم پائلٹ قاضی اجمل کی نمازِ جنازہ و تدفین آج ہو گی

مرحوم پائلٹ قاضی اجمل کی نمازِ جنازہ و تدفین آج ہو گی

بلوچستان کے علاقے کنڈ ملیر میں جیرو کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے چچا زاد بھائی قاضی ناصر کا کہنا ہے کہ مرحوم پائلٹ کی نمازِ جنازہ و تدفین آج ان کے آبائی گاؤں میں ہو گی۔

پائلٹ قاضی اجمل مرحوم کے چچا زاد بھائی قاضی ناصر نے یہ بات ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتائی۔

ان کا کہنا ہے کہ مرحوم پائلٹ قاضی اجمل کی میت ان کے آبائی گاؤں لنڈی ارباب لائی جائے گی، جبکہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 3 بجے ادا کی جائے گی۔

لاپتہ پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد

تین دن سے لاپتہ انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔

قاضی ناصر نے یہ بھی بتایا کہ پائلٹ قاضی اجمل میت نجی پرواز کے ذریعے کراچی سے پشاور لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 دن سے لاپتہ انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر بلوچستان سے ملی تھی۔

قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر بھی کنڈ ملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.