Categories
Breaking news

مرتضی وہاب! دھرنا تو شروع ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے؟ حافظ نعیم کا سوال

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو مخاطب کر کے استفسار کیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ابھی تو دھرنا شروع ہوا ہے، آپ ابھی سے گھبرا گئے؟

بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا، سرد موسم میں بچے، بڑے اور بزرگ دھرنے میں شریک رہے۔

جماعت اسلامی کراچی نے اعلان کیا ہے کہ کل دھرنے کے چوتھے روز خواتین بھی شریک ہوں گی۔

آئی ایم ایف شرائط سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہر نیا دن حکومت کی نالائقی کی نئی داستان کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مرتضیٰ وہاب دھرنے کا مقام تبدیل کرنے والے کون ہوتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ابھی تو دھرنے کا آغاز ہوا ہے، آپ ابھی سے گھبرا گئے، ہم کراچی کو وڈیروں سے آزاد کروانا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب صرف شو پیس ہیں، وہ میرٹ پر نہیں سیاسی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹر بنے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اختیارات عوام کو دینے کی بات کر رہے ہیں، کراچی کو وڈیروں اور جاگیرداروں سے آزاد کروانا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.