Categories
Breaking news

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی

Advertisement
Advertisement

سعودی عرب

سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، حائل اور مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

ملک کے شہر جازان، عسیر اور الباحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ نجران ریجن میں گرد وغبار کے طوفان کا امکان ہے۔ اسی طرح یدمہ، حبونا، خباش اور شرورہ میں شام 5 بجے تک موسم گرد آلود رہے گا۔

ادھر محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حالیہ چند دنوں سے گرد آلود ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *