Categories
Breaking news

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ

Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق شہر میں آج شام سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے اور شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

عبدالقیو بھٹو کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی اور 40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم مزید آگے بڑھنے پر بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور بارش 70 سے 80 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے جب کہ بارش کا سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *