
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی مراسلہ بھجوایا گیا ہے، جس کے مطابق افریقن ویرینٹ کورونا وائرس انتہائی خطرناک اور تیزی سےپھیل رہا ہے۔
مراسلے کے مطابق خدشہ ہے کہ آئندہ کچھ روز میں افریقن ویرینٹ وائرس پاکستان کو بھی متاثر کرسکتا ہے، لہٰذا کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔
محکمہ داخلہ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ کیاجائے۔
دریں اثنا محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔
سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15دسمبر تک نافذ العمل ہونگی۔ کراچی ڈویژن سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسینیشن مہم بہتر بی کیٹگری میں شامل ہے۔
سیاحت، تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا تاہم سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ کراچی ڈویژن میں ان ڈور ڈائننگ کے لئے 70 فیصد کی اجازت ہوگی جبکہ سندھ بھر میں سینما 25 گھنٹے، کاروباری مراکز رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سانگھڑ، سکھر اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سی کیٹگری میں شامل اضلاع میں 300 افراد سے زائد کے ان ڈور اجتماع پر پابندی ہوگی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
بلاول بھٹو کی شریف خاندان کا نام لیے بغیر تنقید
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر شریف خاندان پر تنقیدی وار کردیے۔
-
بلوچستان ہائیکورٹ نے قتل کے مجرم کی عمر قید کو سزائے موت بدل دیا
بلوچستان ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کر دیا ۔
-
نئے جاپانی سفیر پاک جاپان تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم
اسلام آباد میں جاپانی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جاپان کے سفیر کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کی ترقی میں کردار ادا کرنا میرے لیے خوشی کا باعث ہو گا۔
-
وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
-
اومی کرون سے متعلق ابھی بہت سے سوالات جواب طلب ہیں، ڈبلیو ایچ او
میڈیا بریفنگ میں سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اومی کرون پھیلاؤ کے اثرات اس کی شدت، اس کے ٹیسٹ، ویکسین اور بہت سی باتیں ابھی جاننی باقی ہیں۔
-
ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 جبکہ نومبر میں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
-
ایل پی جی سستی کردی گئی، نئی قیمت کا اطلاق یکم دسمبر سے
ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 390 روپے مقرر کردی گئی۔
-
کراچی: بےروزگار نوجوان کی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی
اس شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ ہلاک ہوگیا، پولیس
-
صدر مملکت سے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ملاقات
اظفر احسن نے صدر مملکت کو سرمایہ کاری سے متعلق سہولیات پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
-
کوٹ ادو: مبینہ زیادتی کی شکار خاتون بیان سے مکر گئی
مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون اپنے بیان سے مکر گئی۔
-
لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ایکسپو ویکسینیشن سینٹر بند کردیا
محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر بند کردیا ہے۔
-
تھر: 7 ارب کے 650 فلٹر پلانٹس بند، فنڈ مختص، بحال نہ ہوسکے
صحرائے تھر میں میٹھے پانی کی فراہمی کے بیشتر فلٹر پلانٹس کے بند ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔
-
کورونا پیکیج کی آڈٹ رپورٹ، کئی ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 ارب سے زائد اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں4 ارب 80 کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
-
حکومت کورونا فنڈ کے 40 ارب کا حساب دے، سینیٹر عرفان صدیقی کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت سے کورونا فنڈز کے 40 ارب روپے کا حساب مانگ لیا۔
-
شہری کی نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی فیصلے کی تعریف
کراچی کے ایک شہری نے سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے کی تعریف کردی۔
-
کراچی: چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں کے دانت غائب، انتظامیہ لاعلم
کراچی چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں کے دانت غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس معاملے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔