Categories
Breaking news

محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے دفتر پر چھاپا، بھرتیوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے دفتر پر چھاپا، بھرتیوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے دفتر پر چھاپا مارکر 2016 سے 2021 تک بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

سرکل افسر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت مجسٹریٹ عبد اللّٰہ عزیز بھی موجود تھے۔

انھوں نے بتایا کہ سابق چیئرمین خان محمد سانگرو پر کرپشن کا الزام ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سیف اللّٰہ ابڑو کا کہنا ہے کہ خان محمد سانگرو کے خلاف پی ٹی آئی میں شمولیت پر انتقامی کارروائی کی گئی۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے بتایا کہ سابق چیئرمین کےخلاف اینٹی کرپشن نے فریال تالپور کی ہدایت پر چھاپا مارا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *