Categories
Breaking news

محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کر سکتا ہوں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کر سکتا ہوں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کر سکتا ہوں، ان کے درد بانٹیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ لیبر ڈے پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کی بحالی کے عزم کا اظہار کرتا ہوں۔

محنت کشوں کی ترقی کے بغیرحقیقی ترقی ادھوری ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ مزدور کو اس کے حقوق دیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے پر عمل درآمد ہم یقینی بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.