بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر منہاج القرآن بارسلونا میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 42ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر خصوصی طور پر پاکستان میں وفات پا جانے والے محمد یوسف چوہدری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف چوہدری بارسلونا میں یہاں بھی رہا خوشیاں بکھیرتا رہا۔ وہ ایک ہنس مکھ شخصیت کا مالک تھا۔ دعا گو ہیں کہ اللی تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
