Categories
Breaking news

محمد شیراز بھٹی کی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شرکت

لاہور(پ ر)پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی کی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شرکت،تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن ہیڈ آفس لاہور میں وائس چیئرپرسن سید طارق محمود الحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز چئیرمین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی کارکردگی کے جائزے کیساتھاوورسیز کے ممالک میں ایڈوائزری کونسلز کے قیام اور مسائل کے حل کےلئے منظم حکمت عملی تیار کی گئی-اجلاس میں 23 دسمبر 2021 لاہور میں منعقد ہونے والے گلوبل اوورسیز کنوینشن کے حوالے سے مشاورت اور ہدایات بھی جاری کی گئیں-

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف انصاف اسپین کے صدر محمد شیراز بھٹی ،پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار خاص طور پر مدعو تھے-اس کے علاوہ امریکہ سے آئے ہوئے عالمی خطیب علامہ ظہیر الحسن،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی برطانیہ عمران ملک خلیل، کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید خادم عباس، ڈی جی عشرت اللہ خان نیازی، ڈائیریکٹر پولیس امتیاز احمد خان، ڈائریکٹر روینیو ذوالفقار احمد بھون، ڈائریکٹر ایڈمن تنویر ماجد اور تمام ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *