پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کرنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میرے لیے اعزازا کی بات ہے کہ میں پاکستان کا پہلا وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں جس نے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنائی۔
