Categories
Breaking news

محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل رائونڈ ر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، کہا کہ اب اپنی فیملی کو ٹائم دوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے بتایا کہ 18 سال پہلےخوبصورت سفرکاآغاز کیا، ہمیشہ ملک کیلئےکھیلا،اچھی کارکردگی دکھانےکی کوشش کی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آخری ورلڈ کپ جوکھیلا تو اس میں میری خواہش پاکستان کے فاتح سکواڈ میں شامل ہونا تھا ، اس کے علاوہ مجھے کوئی لالچ نہ تھا ،ورلڈ کپ میں بھارت سے جیتنے کی خواہش پوری ہوئی، آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے میں اپنے لڑکوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ، پاکستان ٹیم کی جیت ہمیشہ میری جیت ہو گی ۔

خوبصورت اور نایاب پرندوں کے شوقین افراد کی جانب سے پروگرام کا اہتمام، ملک بھر سمیت غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے جو بھی کرکٹ کھیلی اس سے مطمئن ہوں ، پاکستان کیلئے کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے ، فینز نے 18 سالہ کیریئر میں ہر جگہ سپورٹ کیا ، ملک کیلئے بغیر کسی لالچ کے کھیلا ہوں ، میں نے کبھی پیسہ کمانے کا نہیں سوچانہ ہی کبھی فیئرویل میچ کا خیال آیا ۔

اپنے مستقبل سے متعلق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پہلے تمام تقاضے پورے کروں گا پھر کوچنگ سے متعلق سوچوں گا۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کیلئے 55 ٹیسٹ میچ ، 218 ون ڈےاور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں ۔

جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت، دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

مزید :

اہم خبریںکھیلBreaking News

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.