Categories
Breaking news

محمد بن سلمان کی کتنی بیویاں اور بچے ہیں اور یہ کہاں ہوتے ہیں؟ اہم خبر جانیے

Advertisement
Advertisement

محمد بن سلمانسعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کے اہل خانہ طبعی اور عام زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

وہ نمایاں ہونے یا لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہونا چاہتے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے غیرملکی دوروں میں انہیں اپنے ساتھ نہیں لاتا۔

انہوں نے یہ بات فرانسیسی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے اہل خانہ کو اپنے ساتھ کیوں نہیں لاتے۔

ولی عہد نے کہا کہ گھر میں میری اہلیہ اور 4 بچے ہیں۔

میں اس بات کا خواہش مند ہوں کہ آج جس منصب پر ہوں اس کی وجہ سے ان کی زندگی متاثر نہ ہو۔

میں اور میری اہلیہ چاہتے ہیں کہ بچے طبعی زندگی گزاریں ۔

یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو نمایاں نہیں کرنا چاہتے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *