Categories
Breaking news

محبت میں بُری ہوں، علیزے شاہ

Advertisement
Advertisement

نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ محبت میں بہت بُری ہیں۔مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اُنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ وہ کسی شاپنگ مال میں موجود ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہےکہ ’میں محبت میں بہت بُری ہوں۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *