
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے پتا ہے مجھ پر قاتلانہ حملہ کس نے کیا، تحقیقات میں ہو سکتا ہے ثابت ہو کہ حملہ آور وہ نہیں، آئین حق دیتا ہے کہ میں ان کی نشاندہی کروں کہ ان کی انویسٹی گیشن کرواؤں۔
لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کرواسکا، پنجاب میرے نیچے ہے لیکن پنجاب پولیس نے میری بات نہیں سنی، طاقت ور حلقوں کی بات سنی، میری ایف آئی آر درج نہیں کی، ذرا سوچیں عام آدمی پر کیا گزرے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کن وقت ہے کہ ملک کو قانون کی بالا دستی کی طرف لائیں، ملک میں خوشحالی لانی ہے تو انصاف کا قانون نافذ کرنا ہوگا، پاکستان انصاف کے انڈیکس میں 129 نمبر پر ہے، جب تک انصاف نہیں ہوگا ہم ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتے، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں جو لوگوں کو آزاد کرے گی۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے واقعے میں انصاف میں رکاوٹ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر صرف سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، اعظم سواتی پر تشدد کا کیس سپریم کورٹ میں سنا جائے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اعظم سواتی کیس سنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے معاملے پر مکمل تحقیقات کی جائے، کیونکہ ارشد شریف ملک سے باہر گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے تو قرضے کیسے واپس ہوں گے؟ معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی جب تک سیاسی استحکام نہ ہو، جس کا پیسہ باہر ہے وہ پاکستان کا فیصلہ کرے گا، وہ صرف اپنا پیسہ بچانے کا سوچ رہا ہے، میرٹ کا نہیں سوچا، نواز شریف اپنی ذات کیلئے کر رہا ہے، پاکستان کیلئے نہیں، کیا ایسے آدمی کو فیصلوں کی اجازت دینی چاہیے، بلکل نہیں دینی چاہیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف پر جرمانہ کیا، یہ تصور کرنا ناممکن ہے کہ سزا یافتہ مفرور آدمی ملک کے اتنے اہم فیصلے کرے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم دوستی سب سے چاہتے ہیں غلامی کسی کی نہیں چاہتے، اقتدار میں تھا بھارت سے بھی دوستی کی کوشش کی، ہم چین، روس، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، غلامی کسی کی نہیں چاہتے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ، مختیار کار جاں بحق
اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا مختیار کار اعجاز چانڈیو دم توڑ گیا، فائرنگ سےضلعی تپے دار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
-
شوکت یوسفزئی کی اپوزیشن کو مالی بحران پر تفصیلی بریفنگ کی پیشکش
خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو مالی بحران بریفنگ دینے کی پیشکش کردی۔
-
پیپلز پارٹی کی کرپشن نے کراچی کو مکمل طور پر تباہ کردیا، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن نے کراچی کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
-
کیا نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ خواجہ آصف سے صحافی کا سوال
خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں۔
-
خیبر پختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اب کوئی سوال نہیں کرسکے گا
خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کیسے استعمال کیا گیا؟ کس نے استعمال کیا؟ اب کوئی سوال بھی نہیں کرسکے گا۔
-
عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے واقعے میں انصاف میں رکاوٹ ہیں۔
-
ارشد شریف قتل: تحقیقاتی ٹیم دبئی پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم ارشد شریف کی متحدہ عرب امارات میں قیام گاہ کا دورہ کرے گی۔
-
کراچی: کورنگی 100 کوارٹرز میں نوجوان قتل
کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 5سو کوارٹرز میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
-
امریکی سازشی بیانیے سے محض دستبرداری کافی نہیں، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازشی بیانیہ سے محض دستبرداری کافی نہیں۔
-
ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود
پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں، جن میں سے 3 گولیوں کے نشان ہیں، کلیوئیکل بون میں فریکچر ہے جبکہ تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
-
عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
-
آئیڈیاز 2022ء: 15 تا 18 نومبر متبادل راستوں کا اعلان
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کے ایکسپو سینٹر کراچی میں انعقاد کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستے بند رکھے جائیں گے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
سردی کی آمد، بلاول بھٹو کی متاثرین سیلاب کی مدد کا کام تیز کرنے کی ہدایت
دیہی علاقوں میں سردی شروع ہورہی ہے، متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اور سندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے۔
-
سندھ: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں: علی زیدی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں۔
-
اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئیگا: بابر اعوان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئے گا۔