Categories
Breaking news

مجھے بلاول بھٹو پر ترس آرہا ہے، شفقت محمود

Advertisement
مجھے بلاول بھٹو پر ترس آرہا ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اُنہیں بلاول بھٹو زرداری پر ترس آرہاہے، بلاول نے تین ہفتے الیکشن میں لگائے اور وہاں پٹ گئے، تین نشستیں آئیں، تین ہفتے بیٹھے رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف شفاف الیکشن ہوئے ہیں، چیف منسٹر ہمارا مسئلہ ہے، ہم چیف منسٹر بنالیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

شفقت محمود نے کہا کہ حفیظ الرحمان نےبیان دیا کہ سندھ حکومت کروڑوں روپے لیکر آئی تھی، ہمیں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، پچھلی مرتبہ ہم نے گلگت بلتستان میں ایک نشست حاصل کی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات صاف شفاف تھے، انہیں بھی تسلیم کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ 11 ستارے اکٹھے ہوکر جلسے کررہے ہیں، کیا فرق پڑ گیا، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، مریم کو دو اور بلاول کو تین نشستیں ملیں۔

شفقت محمود نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن ہار گئے ہیں، آپ کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم چار کامیاب امیدواروں کو ملا کر حکومت بنالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *