Categories
Breaking news

مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے: ملک احمد خان

ملک احمد خان—فائل فوٹو
ملک احمد خان—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر لازم ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

ہماری واضح پوزیشن ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہوں، ملک احمد خان

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہماری پوزیشن واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے آئین کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔

ملک احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی اب تک مکمل بحالی نہیں ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *