
رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ متنازع فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربر اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔
عدالت نے 11 صفحات پر مشتمل اس مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے۔
عدالت نے گورنر پنجاب کو پرویز الہٰی سے وزارتِ اعلیٰ کا حلف لینے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدر مملکت پرویز الہٰی سے حلف لیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا، نواز شریف
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ’پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔‘
-
سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا، شیخ رشید
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مونس الہٰی کا پیغام
چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہٰی کا ردِ عمل سامنے آگیا۔
-
’جوڈیشل کو‘ مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
-
آج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ آیا، فیصل جاوید
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کی جیت ہے۔ آج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ آیا۔ ہمیں تکبر سے پرہیز کرنا چاہیے، ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
-
سپریم کورٹ میں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا، شاہ محمود
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا۔
-
سمجھ نہیں آئی فرحت اللّٰہ بابر کس قسم کی قانون سازی چاہتے ہیں، علی ظفر ایڈووکیٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی فرحت اللّٰہ بابر کس قسم کی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔
-
ظہیر احمد کی دعا زہرا کو عدالت پیش کرنے کی درخواست پر عدالت کا حکم
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
-
پاکستانی علماء کے وفد کی کابل میں کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے ملاقات
پاکستان سے افغانستان گئے ہوئے جید علماء کے وفد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کے مابین کابل میں اہم ملاقات ہوئی۔
-
صدر مملکت سے منسوب فوج کے آئینی کردار سے متعلق بیان پر ایوان صدر کی وضاحت
صدر کے فوج کے آئینی کردار کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، غلط بیان کو صدر مملکت سے منسوب کیا گیا، ایوان صدر
-
سپریم کورٹ کے باہر ن لیگ، پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے
سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
-
بیرونی مداخلت کے باوجود عمران خان جھکنے کو تیار نہیں، اسد عمر
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے کسی کی ڈکٹیشن برداشت نہیں کی۔
-
مریم نواز کا حکومت کو سخت موقف اپنانے اور ڈٹ جانے کا مشورہ
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو سخت موقف اختیار کرنے اور ڈٹ جانے کا مشورہ دے دیا۔
-
مجھے اب تک کوئی مداخلت نظر نہیں آ رہی، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے اب تک کوئی مداخلت نظر نہیں آرہی۔
-
تاریخ ہے عدالت پر ایک ہی طرف سے حملے ہوئے ہیں، بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ تاریخ ہے عدالت پر ایک ہی طرف سے حملے ہوئے ہیں۔
-
ہم سپریم کورٹ انصاف لینے آئے ہیں، شبلی فراز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے بھی سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر فائر کیا۔