Categories
Breaking news

متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کردیے

Advertisement
Advertisement

چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیزخاکے شائع کردیے۔متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیزخاکے شائع کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میگزین کی جانب سے شائع کیے گئے توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015 کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا۔

متنازع فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حملہ کرنے والے 2 بھائیوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کے خلاف آئندہ بدھ سے مقدمےکا آغاز ہورہا ہے۔

پیرس میں واقع میگزین کے دفتر میں ہونے والے حملے میں خاکے بنانے والا شخص اور دیگر 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس کے اگلے ہی دن پیرس میں ہونے والے ایک اور حملے میں مزید 5 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *