
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 15 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں واگزار کروالی گئی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ناجائز قابضین سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 15 ارب روپےمالیت کی جائیدادیں واگزار کروائی گئی ہیں جن میں سے 6 ارب روپے کی پراپرٹیز لاہور میں ہیں۔ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی اور صدیق الفاروق کے خلاف ملی بھگت کے ثبوت ملے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس کا چالان عدالت میں جمع کروادیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر چینی اسکینڈل کا چالان بھی جمع کروادیں گے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر سوال کے جواب میں ڈاکٹر رضوان نے کہا 4370 صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع ہوچکا ہے، دنیا میں کون سا ملک ہوگا جہاں مردہ شخص کے نام اکاؤنٹ چلتا رہے اور چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ سے 16 ارب برآمد ہوں۔
ڈاکٹر رضوان کا مزید کہنا تھا کہ دو ٹیمیں شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر چالان جمع کروا دیا جائےگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
عقل ہو تو قوم کا نصیب بدلا جاسکتا ہے، آصف زرداری
گڑھی خدا بخش ميں بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔
-
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بیس فیصل میں 23.5 ،بیس مسرور 17 ،ناظم آباد میں16.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
-
قائداعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ قائد اعظم کے نام پر ایسی باتیں کرکے ملک کو پسماندہ بنانا چاہتے ہیں۔
-
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی
اعلامیے کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے۔
-
صدر اور وزیراعظم دہشتگردوں کے سامنے جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کےخاتمے کی کہانی اسی شہر سے ہوگی جہاں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی،کٹھ پتلی کوجانا ہوگا۔
-
صدر نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی
عدنان ملک نے پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم سے بچانے کی کوشش کی تھی۔
-
وجیہہ سواتی قتل کیس، امریکا کا تفتیش مزید تیز اور بہتر کرنے پر زور
امریکی ٹیم نے مطالبہ کیا کہ تفتیش جلد مکمل کرکے ملزم کو سزا دلوائی جائے۔
-
حکومت کا راستہ روکنے کیلئے ن لیگ کا سیاسی حکمتِ عملی پر غور
اجلاس میں حکومت کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
-
بے نظیر بھٹو نے تمام مشکلات کے باوجود خواتین کا وقار بلند کیا، ویبنار سے مقررین کا خطاب
پروگریسو تھاٹس انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے 14ویں یوم شہادت کے موقع پر "بیادِ بے نظیر شہید" کے عنوان سے ایک عالمی ویبینار منعقدکیا گیا۔
-
خیبرپختونخوا اسمبلی: نکاح نامہ میں ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے کی قرارداد منظور
قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ احمدی یا قادیانی کا فرق واضح کرنے کے لیے حلف نامہ نکاح فارم میں شامل کیاجائے۔
-
ملک میں کتنے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے؟
وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین کی 15 کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں
-
کراچی میں بارش، مرتضیٰ وہاب دورے پر نکل پڑے
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے دورے پر نکل پڑے۔
-
صوبے میں 4 ماہ سے دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،IG خیبر پختونخوا
پشاور میں آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد صوبے میں امن قائم رکھنا چیلنج تھا، ساڑھے 4 ماہ سے صوبے میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 87 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
-
ملک میں کورونا کے 301 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر ہے۔
-
صدر علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے معصوم عوام پر ظلم و ستم کابازار گرم کر رکھا ہے
-
آرمی چیف کی ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔