Categories
Breaking news

متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کرخطے میں امن کیلئے کام کریں گے، نیتن یاہو

Advertisement
Advertisement

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات اوراسرائیل مل کرخطے میں امن کیلئے کام کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں اور دہشتگرد گروہوں سمیت خطے کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امارات اسرائیل تعلقات پر ایران کا ردعمل غیر متوقع و حیران کن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے 13 اگست کو معاہدہ طے پایا تھا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔اس معاہدے کے بعد یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

دونوں ممالک پہلے ہی کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، جبکہ نئے معاہدے کے بعد فریقین اسرائیل فلسطین تنازع پر قرارداد کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *