Categories
Breaking news

متحدہ عرب امارات کا گولڈن اقامہ کن غیر ملکیوں کو دیا جائے گا؟ اہم ترین خبر جانیے

Advertisement

اقامہ

یو اے ای حکام نے چھ ماہ کے ملٹی پل ویزے کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق گولڈن اقامے کیلئے ویزا فیس ساڑھے گیارہ سو درہم رکھی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ شہریت و قومی شناخت نے کہا ہے کہ پانچ زمروں کو چھ ماہ کا اقامہ ویزا جاری کیا جائے گا اور یہ ملٹی پل ہوگا، گولڈن اقامے کے اجراء کی کارروائی کے ویزے کی فیس 1150 درہم ہوگی۔

گولڈن اقامہ جن پانچ زمروں کو دیا جائے گا ان میں پبلک انویسٹمنٹ میں سرمایہ کاری، منفرد کاروبار، غیر منقولہ جائیدادوں میں سرمایہ کاری اور خداداد اور منفرد صلاحیت کے مالک طلبہ شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے 2019 میں پانچ یا دس برس کے لیے طویل المیعاد اقامہ قانون جاری کیا تھا۔ اقامے میں توسیع خود کار نظام کے تحت مقررہ شرائط پوری کرنے پر ہو جاتی ہے۔

اس نظام کے تحت امارات میں مقیم غیرملکیوں اور امارات میں روزگار، رہائش اور تعلیم کے خواہش مند افراد اور ان کے اہل خانہ کو طویل المیعاد اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔

اماراتی محکمے نے گولڈن اقامہ ویزے کا طریقہ کار اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔ پانچ نکاتی طریقہ کار کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

شروعات اماراتی محکمہ شہریت و قومی شناخت کے نام درخواست سے ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ کا اہلکار درخواست وصول کرے گا۔

درخواستوں اور منسلک اوراق کی چھان بین ہوگی- ضرورت پڑنے پر درخواست میں ترمیم کے لیے واپس کی جائے گی۔ چھان بین کے بعد کارروائی میں درخواست قبول کرلی جائے گی یا مسترد کر دی جائے گی۔

اماراتی محکمے کا کہنا ہے کہ معلومات میں کمی یا مطلوبہ دستاویز نا مکمل ہونے کی صورت میں 30 دن تک جواب نہ ملنے پر درخواست مسترد ہوجائے گی۔ درخواست مسترد ہونے پر فیس واپس ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *