Categories
Breaking news

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے: ایران

Advertisement
Advertisement

ایران کے صدر حسن روحانیایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے پاؤں مضبوط کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اس معاملے میں یو اے ای کو ہوشیار رہے، انہوں نے ایک انتہائی قدم اٹھایا ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ انہیں بہت جلد اپنی اس غلطی کا احساس ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرلیا، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ یو اے ای اسرائل معاہدے کا مقصد نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی نامزدگی کو مستحکم کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا اعلان واشنگٹن سے کیا گیا۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے بھی اس معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے اس معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جب کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امریکی مداخلت میں اضافہ ہوگا۔

مزید جانیے: ترکی کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت دونوں کے درمیان آپس میں باقاعدہ سفارتی روابط کے قیام کا اعلان کیا گیا، یوں متحدہ عرب امارات، مصر (1979) اور اردن (1994) کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *