Categories
Breaking news

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرکے عالم اسلام سے غداری کی: ایرانی سپریم لیڈر

Advertisement
Advertisement

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے مظلوم فلسطینو ں کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش کر کے امت مسلمہ سے غداری کی،تاریخ اس دھوکے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویڈیو کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت تعلیم کے عہدیداروں سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام، عرب سمیت خطے کے تمام ممالک اور فلسطین کے خلاف غداری کی۔

مزید جانئیے: متحدہ عرب امارات نے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرلیا، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال …

انہوں نے کہا کہ یہ غداری زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی لیکن یہ بدنامی کا یہ دھبہ اماراتی حکمرانوں کے دامن پر برقرار رہے گا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےلئے متحدہ عرب امارات کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں صیہونیوں کو رستہ دکھا کر مسئلہ فلسطین کو فراموش کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے: ایران …

تاریخ مظلوم فلسطینو ں کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *