Categories
Breaking news

متحدہ عرب امارات میں برجمان شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

Advertisement
Advertisement

آگ

متحدہ عرب امارات کی ریاست میں اتوار کے روز عوامی بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آتشزدگی کا دوسرا واقعہ برجمان شاپنگ مال میں بھی پیش آیا۔

دبئی کے محکمہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام الکاراما کے علاقے میں عوامی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

پلک جھپکتے ہی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا مگر تمام مسافر باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں بس جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب دبئی میں واقع برجمان شاپنگ سینٹر میں شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا البتہ شہریوں نے آسمان پر اٹھتا دھواں دیکھا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *