Categories
Breaking news

متحدہ عرب امارات میں‌ پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟‌ متوقع تاریخ سامنے آگئی

Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔عرب یونین برائے خلا باز اور اسپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ سے موسم بہار کی سالانہ تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 11 اپریل سے نجی جبکہ سرکاری اسکول 18 اپریل سے کھلیں گے۔

رمضان المبارک کے دوران اسکول میں تعلیمی دورانیے کو کم کر کے 7 سے 5 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، اسکولوں کا آغاز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *