Categories
Breaking news

متحدہ عرب امارات: غیر ملکی شہریوں کے امارات میں داخلےکے لئے شرائط مزید سخت

Advertisement
Advertisement

غیر ملکی شہریوں کو امارات میں داخلے یا واپسی کے لیے اجازت لینا لازم ہے۔متحدہ عرب امارات کی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو امارات میں داخلے یا واپسی کے لیے اجازت لینا لازم ہے۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کرونا وبا کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مارچ میں غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

اب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی تو کردی ہے مگر غیر ملکی شہریوں کے لیے شرائط بدستور سخت ہیں۔

امارات آف دبئی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ غیر مقامی یا غیر ملکی شہریوں کو امارات میں داخلے یا واپسی کے لیے اجازت درکار ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اُن چند غیر ملکیوں کو سخت شرائط کے ساتھ امارات میں واپسی کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے آن لائن اپلائی کیا اور کوئی معقول وجہ بیان کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکیوں کی امارات میں داخلے پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریاست دبئی کی اتنظامیہ نے اس اعلان کے باوجود غیر ملکیوں کو ہدایت کی تھی کہ انہیں واپسی کے لیے پرمٹ لازم ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *