Categories
Breaking news

متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے بتایا کہ ہم پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن رہنما خواجہ سلمان رفیق، پیر اشرف،سمیع اللّٰہ خان اور مہر اعجاز ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے ہیں۔

پرویزالٰہی اقتدار کی لالچ میں اندھے ہوگئے ہیں، حمزہ شہباز

پنجاب کی وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی اقتدار کی لالچ میں اندھے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پچھلے 2 ہفتوں سے تماشہ کر رہے ہیں، بہت جلد آئینی بحران کا خاتمہ ہوناچاہیے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کےساتھ کھلواڑ کیا، پرویزالہٰی بھی عمران نیازی کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو سیل کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس صرف 6 منٹ میں ملتوی کر دیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.