Categories
Breaking news

متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کو شناخت کرلیا, اینکر پرسن فریحہ ادریس کا دعویٰ

Advertisement
Advertisement

متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کو شناخت کرلیا, اینکر پرسن فریحہ ادریس کا دعویٰ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن فریحہ ادریس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز گرفتار ہونے والے ملزم شفقت علی کے بارے میں متاثرہ خاتون نے تصدیق کردی ہے۔

اب تک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ ادریس نے کہا کہ موٹروے کیس میں عابد ملہی کے حوالے سے تمام ادارے متفق ہیں کہ وہ ملوث ہے، پیر کو گرفتار ہونے والے ملزم شفقت کو بھی متاثرہ خاتون نے شناخت کیا ہے۔

فریحہ ادریس کے مطابق ملزم شفقت نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم شفقت نے بیان دیا کہ عابد علی سے آخری بار3 روز قبل رابطہ ہوا تھا، شفقت اورعابد نے مل کر 11 وارداتیں کیں۔

خدا یہ وقت تری آنکھ کو نہ دکھلائے | امجد اسلام امجد|

خیال رہے کہ موٹروے کیس میں ملوث ملزم شفقت علی کو پیر کے روز اوکاڑہ کے نواحی علاقے دیپالپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ وہ اس جرم میں ملوث تھا۔

مزید :

Breaking Newsعلاقائیپنجابلاہور

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *