Categories
Breaking news

مبینہ زیادتی کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کرلی

Advertisement
Advertisement

مبینہ زیادتی کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کرلی

بہاولپور میں مبینہ زیادتی کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کرلی۔

لڑکی کی خودکشی کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جب کہ متعلقہ تھانیدار اورچوکی انچارج کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے واقعے کے نوٹس لیتے ہوئے مقامی ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا ہے۔

زیادتی کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہےکہ اس کی بیٹی سے گزشتہ روز ایک ملزم نے زیادتی کی تھی، مقدمے کے لیے وہ تھانے کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی، جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنی جان لے لی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *