Categories
Breaking news

مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ

مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالوں میں مارکیٹ میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کے اسٹاک مارکیٹ سے متعلق بیان پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ایسی کامیابی کوئی بہت بڑا کارنامہ نہیں۔

پی ایس ایکس میں 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے

11 فروری کو 1 ارب 12 کروڑ کے سودے 35 ارب میں طے ہوئے تھے،100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 46812 پر بند ہوا ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن دور کے پہلے تین سالوں میں 100 فیصد اضافے سے اس کا موازنہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں اوسط 33 فیصد سالانہ اضافے کا موازنہ پی ٹی آئی کے 2 فیصد اضافے سے کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *