Categories
Breaking news

ماہ رمضان میں عمرہ اور نماز کے اجازت نامے کن کو دیئے جائیں گے؟ حکام کا بیان جاری

Advertisement
Advertisement

خانہ کعبہ

سعودی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ ماہ رمضان میں عمرہ اور نماز کے اجازت نامے “توکلنا” ایپ کے ذریعے ویکسین ہولڈرز کو دیئے جائیں گے۔

کورونا کی دونوں ویکسینز یا پہلی ویکسین پر 14 دن گزارنے والوں یا وائرس سے شفا پانے والوں کو جاری ہوں گے۔ یہ پروگرام یکم رمضان منگل 13 اپریل سے شروع ہوگا، اس کیلئے کورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی ہوگی۔

انتظامیہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے اجازت نامے صرف اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے حاصل کیے جائیں۔

اس کے علاوہ کسی اور ذریعے سے حاصل کردہ اجازت نامے غیر معتبر اورغیر موثر ہوں گے، فرضی پلیٹ فارموں اور جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہا جائے۔ حرم مکی جانے سے قبل عمرہ یا نماز کے اجازت نامے کی تاریخ اور وقت ضرور چیک کرلیں۔

انتظامیہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ مسجد الحرام میں داخل ہوتے وقت متعلقہ اہلکاروں کو توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ یا نماز کا اجازت نامہ دکھانا ضروری ہے۔

دوسری جانب مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں بڑی گنجائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روزانہ پچاس ہزار افراد عمرہ اور ایک لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کے لیے توسیع کا فیصلہ زائرین کی صحت و سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے والے اقدامات کے ساتھ کیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *