Categories
Breaking news

ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’گلاب‘ قرار دیدیا

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو گلاب قرار دے دیا۔فہد مصطفیٰ آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فہد مصطفیٰ کے معروف کردار کی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے واحد گلاب کو سالگرہ مبارک ہو۔‘اُنہوں نے فہد مصطفیٰ کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک مہربان اور خوش اخلاق انسان ہیں۔‘ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ ’ہمیشہ ایسے ہی رہنا، میرے دُعائیں اور پیار آپ کے ساتھ ہیں۔‘اداکارہ کے ٹوئٹ پر فہد مصطفیٰ کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *