Categories
Breaking news

ماہرہ خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق ایک اہم اطلاع دی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے اُن تمام لوگوں کو بھی آگاہ کردیا ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے اور جن کے ساتھ میں نے ملاقات کی تھی۔‘ماہرہ خان نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ یہ بالکل اچھی خبر نہیں ہے لیکن انشاء اللّہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔‘اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی خاطر اور دوسرے لوگوں کی جان کی خاطر براہِ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔‘آخر میں اُنہوں نے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *