Categories
Breaking news

ماہا کی خودکشی سے متعلق اُشنا شاہ کی پولیس سے اپیل، تحقیقات میں نیا موڑ

Advertisement
Advertisement

معاملہ خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات جاری اداکارہ اُشنا شاہ نے چند روز قبل خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

اُشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا سٹیٹس میں کہا ہے کہ کسی کے سر کی پشت پر گولی کا نشان کسی بھی طرح خودکشی کو ظاہرنہیں کرتا۔

سندھ پولیس برائے مہربانی ہمیں مایوس نہ کرے۔ پاکستان میں یہ عام بات ہے کہ خواتین کو گھریلو جھگڑوں اور ’عزت‘ کے تنازعات پر قتل کرکے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جاتا ہے۔

برائے مہربانی اس نوجوان ڈاکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل نہ ہونے دیں۔

کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض سرانجام دینے والی 25 سالہ ڈاکٹر ماہا کی اپنے گھر سے لاش برآمد ہوئی تھی، بظاہر معاملہ خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *