Categories
Breaking news

ماں ﷲ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے، لارڈ واجد خان

مانچسٹر(نمائندہ دوست) چوہدری شیراز احمد گرمالہ کی والدہ چوہدری خادم حسین سابق ایم این اے چوہدری لال حسین ایم پی اے کی ہمشیرہ اور چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے کی خالہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے لئے لارڈ واجد خان، زاہد خان ،چوہدری جعفر اقبال چوہدری شیراز گرمالہ کے گھر گئے ،انہوں نے کہا کہ ماں ﷲ تعالیٰ کی نعمتِ عظیم ، عقل و شعور کی پہلی درسگاہ ، خلوص کا سرچشمہ اور ایساباغ ہے جہاںہر وقت اولاد کےلئے پھولوں کی پتیوں کی طرح نرمی ہی نرمی ہے۔ ماں جنت کا وہ پھول ہے کہ جس کے بغیر زندگی بے معنی ہے۔آخر میں چوہدری شیراز احمد گرمالہ کی والدہ کے لیے اس دارِ فانی سے کوچ کر جانے والی ہر ماں کے لیے دُعا کی گئی کہ پروردگار اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *